بحرین،جیپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق،تین افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27 ستمبر2017 ء) تحصیل بحرین کے علاقہ اریانئی میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے،ذرائع کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقہ اریانئی گرگو بانڈہ کے مقام پر جیپ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور جان محمد ولد حاجی جمشید خان جاں بحق جبکہ جهان شیر ولد حاجی جمشید خان،گل رحمان ولد شیر ذادہ اور محمد ذادہ ولد رحیم شاہ شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال کالام منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More