سوات،غیر قانونی ادویات فروخت کرنے پر میڈیکل اسٹورز سیل کردئے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28 ستمبر2017ء) سوات میں انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے،چھ میڈیکل اسٹورز سیل کردئے گئے،سوات میں جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے مینگورہ شہر میں مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے ،اس دوران چار میڈیکل اسٹورز کو سائن بورڈ سبز نہ ہونے کی وجہ سے سیل کردیا جبکہ دو میڈیکل اسٹورز کو غیر قانونی ادویات فروخت کرنے کی وجہ سے مکمل طور پر سیل کردیا، زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی عامر علی شاہ نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں جو ترامیم کی گئی ہیں انہیں پورے کے پی کے میں لاگو کردیا گیا ہے جس میں سائن بورڈز کو گرین کرنے،غیر قانونی ادویات کی فروخت پر پابندی،میڈٰکل اسٹورز میں ریفریجریٹرزکا ہونا،باقاعدہ لائسنس موجود ہونا اور میڈیکل اسٹورز مالکان کا تعلیم یافتہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، ” ہم نے مینگورہ شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے اور دو دکانوں سے غیر قانونی ادویات برآمد ہوئی جس کو ہم نے مکمل طور پر سیل کردیا ” انہوں نے واضح کیا کہ ہماری کارروائی مکمل طور پر قانون کے مطابق ہے، واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مینگورہ شہر میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپوں کے بعد اسٹورز مالکان نے نشاط چوک میں احتجاج کیا اور دکانیں بند کر کے ہڑتال بھی کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More