سکا ؤ ٹس کے نوجوان ملک وقوم کا نا م روشن کر رہے ہیں،انجنیئر عمر فاروق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔30ستمبر2017ء )پا کستان مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکر ٹری اور ایلم سکا وٹس اوپن گروپ مینگورہ سوات کے نو منتخب صدر انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ سوات میں سکا ؤ ٹس کے جوان ملک وقوم کا نا م روشن کر رہے ہیں سوات میں سکا ؤ ٹس کے تیسر ے گروپ کا قیا م اہم فیصلہ ہے بطور صدر ایلم سکا ؤ ٹس او پن گر وپ مینگورہ سوات اپنی تما م تر صلا حتیں علا قے کے عوام کی بے لو ث خد مت کیلئے بر وئے کا ر لا ؤ ں گا ، ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ایلم سکا ؤ ٹس او پن گروپ مینگورہ کے افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈی ایس او فضل علی نے نو منتخب صدر انجینئر عمر فاروق، سینئر نا ئب صدر شوکت علی ، نا ئب صدر عدالت خان سے عہد وں کا حلف لیا ، تقریب سے سما جی رہنما فضل ودود درانی ، فضل علی ، مو سیٰ خان پا سبان نے بھی خطا ب کیا اس موقع پر طلبا ء و طا لبات نے ملی نغمے ، خا کے اور تقاریر پیش کر کے شرکا ء سے داد وصول کی ، ڈی ایس او فضل علی نے کہا کہ سوات میں پہلے دو سکا ؤ ٹس گروپ مو جو د ہیں جبکہ تیسر ے گر وپ کی رجسٹر یشن کا عمل جلد مکمل کیا جا ئے گا ، انہو ں نے کہا کہ سکا ؤ ٹس کے جو انو ں نے سوات میں زلزلے ، سیلا ب اور دیگر قدرتی آفا ت میں عوام کی بے لو ث خد مت کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More