کڈنی اسپتال منگلور کا ڈسپنسر دوبار تبادلے کے باوجود سیاسی اثر رسوخ سے اپنی پوزیشن پر قائم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔یکم اکتوبر2017ء) صوبائی حکومت کی جانب سے اداروں میں سیاسی اثر رسوخ کے خاتمے کے دعوے غلط ثابت ہوگئے،دوسرے ضلع تبدیل ہونے والے ڈسپنسر کو سیاسی اثر رسوخ سے کڈنی اسپتال سوات میں دوبارہ اپنی پوزیشن پر روک لیاگیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف کڈنی اسپتال منگلور سوات کے ڈسپنسر کی تقرری 20 ستمبر کو ضلع شانگلہ میں ہو چکی ہے تاہم سیاسی اثر رسوخ،اسپتال کے بااثر افراد اور سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کی اشیر باد سے مذکورہ ڈسپنسر تاحال کڈنی اسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے،مبینہ کرپشن کے الزامات اور اسپتال کے دیگر عملے کے ساتھ ناقص روئے کی وجہ سے مذکورہ ڈسپنسر کا پہلے بھی ہری پور تبادلہ کیا گیا تھا تاہم سوات کے ایم پی ایز،صوبائی وزیر اور اسپتال کے با اثر افراد کی مداخلت سے اُس کا تبادلہ نہ ہوسکا،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ڈسپنسر کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن 20 ستمبر کو جاری کیا گیا ہے لیکن ابھی تک وہ کڈنی اسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔کڈنی اسپتال کا دیگر عملہ بھی مذکورہ ڈسپنسر کے مبینہ ناقص اور غیر اخلاقی روئے سے تنگ ہے جبکہ اسپتال کی ایک نرس نے کچھ عرصہ قبل مذکورہ ڈسپنسر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی، بعد میں سیاسی دباؤ اور اسپتال کے ایم ایس و ڈی ایم ایس کی مداخلت سے نرس کو ایف آئی آر واپس لینی پڑی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More