مٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔02اکتوبر2017ء)سوات کے علاقے مٹہ نوخارہ میں چلتی موٹر کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک معمر خاتون شدید زخمی ہوگئی، واقعہ پرانی دُشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق
گزشتہ روز مٹہ کے علاقے نوخارہ میں نامعلوم افراد نے ایک موٹر کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹرکار میں سوار قاسم ولد خانجان ساکن بلاسور اور مریم دُختر بخت منیر ساکنہ نوخارہ مٹہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک اور معمر خاتون مسماۃ کرکنڑہ زوجہ گل محمد شدید زخمی ہوگئی ہے، وقوعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا ، دوسری جانب مقتولین کی رپورٹ پر جان محمد اور لعل محمد پسران محمد حنیف ،مسلم ولد سلطان، طالب جان ولد مندن ساکنان بالاسور پر واقعے کی دعویداری کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ان کے مطابق واقعہ پرانی دُشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More