پرائمری سکول کے طلباء نے جی ٹی روڈ بند کردیا،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔ 03 اکتوبر2017ء)  گورنمنٹ پرائمری سکول رحیم آباد نمبر 2 کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاج اور مظاہرے کی وجہ سے جی ٹی روڈ مکمل طور پر بند ہو گیااور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ رحیم اباد میں سکول طلباء نے سڑک بند کرکے سپریم کورٹ فیصلہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، طلباء کیساتھ ساتھ اُن کے والدین بھی  احتجاج میں شریک ہوئے،مظاہرین کامطالبہ تھا کہ سپریم کورٹ نے بلڈنگ خالی کرانے کے احکامات تو جاری کردیئے ہیں، تاہم مذکورہ پرائمری سکول میں 1380 بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں، بچوں اور والدین کا کہنا ہے کہ اگر سکول بلڈنگ کواپریٹیو سوسائٹی کیلئے خالی کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تو حکومت واضح  کردیں کہ زیور تعلیم سےمحروم ہونے والے بچے ،بچیاں کہاں پڑھیں گے ؟واضح رہے کہ علاقہ میں نزدیک دوسرا کوئی سکول نہیں ہے جس میں بچے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے،احتجاجی مطاہرے کے دوران مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا تھا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More