پارٹی سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان نہیں کیا،میاں شرافت علی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اکتوبر2017ء )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شرافت علی نے کہا ہے کہ پارٹی سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم عوامی فیصلوں کی بجائے شاہی فرمان جاری ہوں گے تو ایسی کسی پارٹی میں رہنے کا متحمل نہیں ، پی ٹی آئی نے دعوت دی ہے لیکن اس پارٹی کے ساتھ رہوں گا جو پی کے پچاسی کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا یقین دلائے گی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچاسی اور این اے تیس میں فیصلہ سازی کے لئے مسلم لیگ کی جانب سے شاہی فرمان جاری ہورہے ہیں جسے لیگی کارکنان نے رد کیا ہے، پارٹی امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہا لیکن ایسے فیصلے ماننے کے لئے بھی تیار نہیں ہوں،پی ٹی آئی میں شمولیت کی بات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی بجائے کسی ایسی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا جوعوامی مفاد کے فیصلے کرتی ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More