کالام کے طلباء صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

سوات(زماسوات ڈاٹ کام/ایچ ایم کالامی۔05اکتوبر2017ء)کالام میں ڈگری کالج کی عدم تعمیر کے خلاف طلباء اور علاقہ عمائدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے تعلیمی انقلاب کے بلند بانگ دعوے تو کئے جارہے ہیں لیکن کالام اور ملحقہ علاقوں کی نوے ہزار آبادی کے لئے کوئی ڈگری کالج ابھی تک تعمیر نہ کیا جا سکا،مظاہرین نے زما سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ منتخب نمائندوں نے ہمارا بنیادی مسلہ کبھی اسمبلی فلور پر اٹھایا ہی نہیں،مظاہرین نے صوبائی حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے بتایا کہ اگر فوری طور پر ڈگری کالج تعمیر نہ کیا گیا تو دو نومبر کو پشاور میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More