پانامہ پاکستان کے خلاف عالمی سازش ہے،مولانا فضل الرحمان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :08اکتوبر2017ء )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں کسی فرد یا حکمران کی جنگ نہیں لڑ رہامیں پاکستان کی جنگ لڑرہا ہوں ،پاکستان میں نئے بحران پیدا کئے جا رہے ہیں،اتوارکے روز سیدو شریف کے گراسی گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب بھی اسلام پر کوئی آزمائش آئی جمعیت علماء اسلام میدان میں اتری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے تین سال پہلے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ چوری پکڑی گئی ہے ،سازش پکڑی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کو کوئی چھیڑے گا تو اپنی موت کو دعوت دیگا،دشمن بزدل اور کمزور ہے جو چور دروازے سے حملہ کرتا ہے، سازشی قوتیں ناکام ہوئی ہے انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے اور کوئی مائی کا لعل ختم نبوت کو نہیں چھیڑ سکتا۔انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملک میں دہشت گردی کے لئے افواج پاکستان نے قربانیاں دی ہے لیکن نظریاتی مہاذوں پر ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ہے ،فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے بڑھنا چاہئے لیکن ملک میں نئے بحران پیدا کئے جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں بھارت کو اکسا رہی ہے کہ پاکستان پر دباو بڑھاوجبکہ ہمیں افغانستان سے بھی لڑایا جا رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پانامہ کو پاکستان کے خلاف عالمی سازش دیکھ رہا ہوں فاٹا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا مسلہ اتنا سنگین نہیں جتنا بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کچھ لوگ مفت میں فاٹا کے چاچے اور مامے بن رہے ہیں ،قبائیلوں کو اپنا فیصلہ خود کر نا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے مسلے کو متنازعہ نہ بنایا جائے اور فاٹا کی پسماندگی کو دور کیا جائے اوراس مسلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More