خوفناک زلزلے کو بارہ سال مکمل،خپل کور میں تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :08اکتوبر2017ء ) 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے حوالے سے خپل کور ماڈل سکول مینگورہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں اے ڈی سی سوات محمد طاہر خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، اے سی شہاب محمد خان ،ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارج ارشد اقبال نے خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 8 اکتوبر 2005 کے خوفناک زلزلے کے آج بارہ سال مکمل ہوگئے ہیں ، آج بھی وہ تلخ یادیں ہمارے دلوں پر نقش ہے جس میں 90 ہزار لوگ جاں بحق جبکہ تین لاکھ لوگ متاثر ہوئے تھے ، اسی طرح انتظامیہ اس طرح کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ، سوات میں ریسکیو 1122 بھی موجود ہے ہمیں گزشتہ تجربات سے کچھ سیکھنا چاہیئے ، ہمیں چاہیئے کہ اپنے عمارات کو زلزلے کے مطابق بنائے ، سکولوں کے طلباء وطالبات کو تلقین دلاناچاہیئے کہ اس طرح کے حادثات سے وہ نمٹنے کے لئے تیار ہواورطلباء کے لئے باقاعدہ اس حوالے سے کورس منعقد کی جائے تاکہ سکولوں کے طلباء اس حوالے سے باخبر ہو ، اسی طرح مقامی انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ وہ زلزلے کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More