بونیر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،بھاری اسلحہ برآمد،چالیس ملزمان گرفتار

بونیر(زما سوات ڈاٹ کام:12اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ارشاد خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کامیاب سرجیکل اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افراد اور تیرہ ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل مذکرشاہ خان ، ڈی ایس پی فرمان اللہ خان،پی اے ٹو ڈی پی او اسرار خان اور دیگر بھی موجود تھے، ڈی پی او محمد ارشاد خان نے کہا کہ پولیس کی کامیاب کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس میں 17 کلاشنکوف،تیس عدد پستول،سٹین گن ایک عدد اور 1100 مختلف بور کارتوس،2 عدد کلاشنکوف اور ایک چائینا رائفل سرکاری شامل ہیں،مذکورہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے تین روزہ فیسٹول کے لئے وردی اور بغیر وردی میں 550 پولیس جوانوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More