الیکشن قریب ،سیدو شریف ہسپتال کو ہر حال میں دسمبر تک کھولنے کا حکم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء)  ،چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے محکمہ سی اینڈڈبلیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 500 بستروں پر مشتمل سیدو شیریف ہسپتال کو دسمبر 2017 تک ہرلحاظ سے مکمل کریں اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ انہیں پیش کرتے رہیں ناکامی کے صورت میں کسی بھی افسر کو سوات میں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عظیم الشان عمارت پہلی ہی مدت تکمیل سے بہت لیٹ ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تمام درکار فنڈز جاری کر دئے ہیں اور اب کام کی تکمیل میں کوئی بہانہ نہیں چلے گا ۔وہ جمعرات کے روز ہسپتال کی عمارت کے معائنہ کے موقع پر موجود افسران کو ہدایات دے رہے تھے جن میں ایکسین حمیداللہ ،ایس ڈی او عابد اور دیگر شامل تھے۔فضل حکیم  نے کہا کہ اب تک ہسپتال کی تعمیر پر ایک ارب 12 کڑور روپے خرچ ہو چکے ہیں تاہم سوات کے عوام کو اس عظیم عمارت سے اب تک وہ فوائد حاصل نہ ہوسکے جو کئی سال پہلے حاصل ہونا چاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بھی منصوبے کی تکمیل میں زیادہ دلچسپی نہ لی جس کے باعث اس کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔انہوں خبردار کیا کہ سوات کے عوام کو مزید تکلیف دینے کی گنجائش نہیں اور دسمبر تک تمام سہولیات عوام کیلئے مکمل ہونی چائیں۔انہوں نے ہنگامی طور پر ضروری فنڈز فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا بھی شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین ڈیڈک نے ہدایت کی کہ ہفتہ وار رپورٹ کی کاپی پشاور کو بھی بھیجی جائے اور اگر کام کی تکمیل میں کوئی دشواری سامنے آئے تو فوری طور پر ان کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More