سوات کے صحافیوں کا صحافی ہارون خان کے قتل کی شدید مذمت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :13اکتوبر2017ء )سوات پریس کلب کے صدر شہزادعالم اورسوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل نے صوابی میں صحافی ہارون خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے، ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارون خان کاقتل آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے، ہم اس بزدلانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورواقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان کوقرارواقعی سزادینے کاپرزور مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور ان قوتوں کی راہ میں رکاوٹ بنے ، جوصحافیوں کے خلاف نبردآزما ہے ، انہوں نے کہا کہ صوابی کے صحافیوں اورہارون خان کے خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اورصوابی کے صحافیوں کے کال کے منتظر ہیں وہ اس بارے ہمیں جو بھی کال دیں گے ،ہم ان کے کال پر لبیک کہیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More