چارباغ میں رات گئے ڈکیتی کی واردات،بینک اور سٹور کے تالے توڑدئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :16اکتوبر2017ء) چارباغ میں ڈکیتی کی واردات،نامعلوم چوروں نے بینک اور جنرل سٹور کے تالے توڑ دئے،پولیس کےمطابق تحصیل چارباغ میں گزشتہ رات ایک بجے سے 2 بجے کے درمیان نامعلوم چوروں نے حبیب بینک اور قریبی جنرل سٹور میں ڈکیتی کرنا چاہی،چور بینک اور سٹور کے تالے توڑنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ بینک کے اے ٹی ایم مشین اور لاکروں کو شدید نقصان پہنچا یا گیا جبکہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب کئے گئےتاہم لاکر مضبوط ہونے کی وجہ سے چور بینک سے کچھ بھی نہ چرا سکے،پولیس کا کہنا ہے کہ بینک کے بعد چوروں نے قریبی جنرل اسٹور پر دھاوا بول دیا،سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ سامان سے کچھ نہیں چرایا گیا تاہم نقد رقم کا حساب لگایا جا رہا ہے جس کے بعد معلوم ہوگا کہ چوروں نے کتنی رقم چوری کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بینک منیجر کی رپورٹ پرنامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More