سوات،سکول گاڑیوں کی چھتوں پر بچوں کے بیٹھنے پر پابندی عائد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے ہدایات جا ری کی ہے کہ سکول کی گاڑیوں کے اطراف کھڑے ہونے اور چھتوں کے اوپر بیٹھنے پر پابندی ہو گی جس کے بعد ٹریفک مجسٹریٹ نے پابندی لگا دی،مجسٹریٹ نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کو مطلع کیا ہے کہ بچوں کو سکول لانے اور واپس گھروں کو لے جاتے وقت گاڑیوں کے اطراف نہ کھڑا کیا جائے اور نہی انہیں چھتوں پر بٹھایا جائے تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More