کالام ،پرائمری سکول کے تین اساتذہ کا تبادلہ،طلباء کا احتجاج کی دھمکی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19اکتوبر2017ء) کالام میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے گورنمنٹ پرائمری سکول کے تین اساتذہ کا تبادلہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، پانچ سو سے زائد طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں اساتذہ کی کمی کے باعث متاثرہو رہی ہے۔ سوات کی وادی کالام میں پرائمری سکول جہاں ادنی کے تین سیکشن اور اعلیٰ کے دو سیکشن سمیت فی کلاس ستر طباء پڑھ رہے ہیں، مقامی SDEOکے حکم پر تین مزید اساتذہ کا تبادلہ دوسرے علاقوں میں کردیا گیا ہے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ ایس ڈی ای او نے بغیر کسی سرکاری نوٹس کے اپنی طرف سے آرڈر جاری کرکے اساتذہ کا تبادلہ کیا ہے۔ جب میڈیا ٹیم متعلقہ سکول پہنچی تو سکول ہیڈٹیچر بھی موجود نہیں تھے۔ تاہم اساتذہ کے مطابق ہیڈ ٹیچر میٹنگ میں شرکت کی وجہ سے سکول حاضر نہیں ہوئے۔ سکول کے بچوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اگر فوری طور پر اساتذہ کے تبادلے کا نوٹس واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More