ضلع ناظم نے اپر سوات کو ضلع بنانے کے خلاف تحریک کا اعلان کردیا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام :22اکتوبر2017ء) ضلع ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ نے اپر سوات کو ضلع بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا،ذرائع کے مطابق ناظم اعلیٰ سوات محمد علی شاہ نے اپر سوات کو الگ ضلع بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء سیاسی سکورنگ کرنے میں مصروف ہے اور وہ آنے والے الیکشن میں اپر سوات پر سیاست کرنا چاہتے ہیں اس لئے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کی کوششوں میں ہیں،انہوں نے کہا کہ اپر سوا ت کو ضلع بنانے سے بہتر ہے کہ سوات کے مسائل حل کئے جائیں،اپر سوات کو ضلع بنانے کیخلاف بھر پورتحریک شروع کی جائے گی، سوات کے عوام بھی نہیں چاہتے ہیں کہ اپر سوات کو الگ ضلع بنا دیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More