سوات میں “چکن گونیا” کی وباء پھیلنے لگی،مریضوں کی تعداد میں اضافہ

سوات(زماسوات ڈاٹ کام :22اکتوبر2017ء)سوات میں چکن گونیا کی وباء پھیلنے لگی،سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے،اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے کی وجہ سے لوگ گھروں میں زیر علاج،انتظامیہ کی جانب سے وبا کی روک تھام کے لئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے،ذرائع کے مطابق سوات میں مبینہ چکن گونیا،ملیریا اور ٹائی فائیڈ کے مریضوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث سیدو شریف اسپتال میں مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہیں اور زیادہ تر مریض گھروں میں زیر علاج ہے،پرائیویٹ کلینکس میں بھی مریض داخل کئے گئے ہیں،اسپتال ڈاکٹروں کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں مذکورہ بخار کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ابھی تک محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے خاطر خواہ اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں جس سے وباء کی روک تھام کی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت ملحقہ علاقہ جات میں وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور مذکورہ بخار کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More