مینگورہ شہر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23اکتوبر2017ء)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق ، آصف سلیم اور دیگر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے آس پاس کے ماحول صاف ستھرا رکھیں،انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں خصوصی ماہانہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، جس میں مینگورہ شہر کے گلی کوچوں ، نالیوں خصوصی طور مینگورہ خوڑکی صفائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے اختتام پر مینگورہ شہر کے دکانداروں کو خصوصی بیگز دئے جائیں گے جس میں وہ اپنا کچرا ڈال کر دکان کے باہر رکھا کریں گے ، بھاری مشینری سے مینگور ہ ندی ، نالیوں اور سڑکوں سمیت گلی کوچوں کی صفائی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی ، اس حوالے سے مینگورہ شہر کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے، اس موقع پر مینگورہ شہر میں صفائی کے حوالے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جو سوا ت پریس کلب سے روانہ ہوکر نشاط چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More