آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :24اکتوبر2017ء )تحریک انصاف سوات کے صدر وچیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیتوں کیوجہ سے سوات پاکستان تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن گیاہے،پاکستان تحریک انصاف صوبے میں اپنی کارکردگی کی بدولت بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدارمیں آئے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل شاہدرہ وتکے کے علاقہ قیوم آباد میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں اور اچھی کارکردگی کی بدولت دوسری سیاسی پارٹیوں سے اہم شخصیات جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جو نئے پاکستان کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے افسران اور اہلکارخود کوعوام کا خادم سمجھ کر مسائل حل کریں بصورت دیگرایسے لوگوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More