سیدو اسپتال میں نادار مریضوں کے لئے بحریہ دسترخوان کا افتتاح کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:25اکتوبر2017ء)بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی جانب سے سوات میں اعلان کردہ بحریہ دسترخوان کا افتتاح کردیا گیا اور سنٹرل ہسپتال میں عمارت کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ،دستر خوان کا باقاعدہ افتتاح مریض کے ہاتھوں کیا گیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج بحریہ ٹاؤن و چیف ایگزیکٹیو جنرل ریٹائرڈ سجاد علی خان ، چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان ، چیف ایگزیکٹیو و پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر تاج محمد خان اور ڈاکٹر عبدالواسع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ دسترخوان کا مقصد صرف اور صرف غریب اور نادار مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے تیمار داروں کی خدمت کرنا ہے اور انہیں ہسپتال میں دو وقت کا کھانا فراہم کرنا ہے ، اس دستر خوان پر یومیہ دس ہزار لوگ مفت کھانوں سے مستفید ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More