مٹہ،بیدرہ میں ڈاٹسن کو حادثے کے نیتجے میں ڈرائیور زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26اکتوبر2017ء) مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں ڈاٹسن کو حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا،ریسکیو1122کے اہلکاروں نے تین گھنٹے آپریشن کے بعد ڈرائیور کو گاڑی سے بحفاظت نکال لیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں تیز رفتار ڈاٹسن جسے زیارت گل ولد خونہ گل چلا رہا تھا بریک فیل ہونے کی وجہ سے نیچے کھائی میں گرگئی ،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور ڈاٹسن میں ہی پھنس کے رہ گیا،ریسکیو1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے بعد ڈرائیور کو بحفاظت گاڑی سے نکال لیا ،حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More