سال2017دہشت گردی کے حوالے سے پرامن رہا،محمد اعجاز خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26اکتوبر2017ء)قائمقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ سال 2017دہشت گردی کے حوالے سے نہایت ہی پر امن اور اچھا رہا ، پولیس فورس دہشت گردی سمیت ہر قسم چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ، چھ ماہ میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ اور منشیات بر آمدکی گئی،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن 31دسمبر تک مکمل کی جائیگی ،اب تک 60ہزارگاڑیاں رجسٹر ڈ کی جاچکی ہے پولیس میں سزا اور جزاء کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک خراب کارکردگی پر 95پولیس اہلکاروں اور آفیسرز کو سزا او ر 263پولیس اہلکاروں اور آفیسرز کو انعامات سے نوازا جاچکا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے امن وا مان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی خانخیل خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مراد خان بھی موجود تھے ، محمد اعجاز خان نے کہا کہ سوات سمیت ڈویژن بھر میں پولیس فورس دہشت گردی سمیت ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور 24گھنٹے چوکنا ہے ، انہوں نے کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے وقفے وقفے سے ڈویژن بھر میں پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کئے جارہے ہیں جسکا اچھا اثر پڑ رہا ہے اور جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور عوامی مشکلات کے پیش نظر سوات میں کمپیوٹرائز رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے اور اب تک 60ہزار گارڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ 31دسمبر تک گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی جاسکیں ، ٹریفک کے حوالے انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام میں کافی بہتری آئی ہے اور وارڈن سسٹم کو مزید فعال بنانے کے لئے489اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دی جاچکی ہے جس پر عمل درآمد کے بعد ٹریفک نظام میں مزید بہتری آئیگی ، اس سلسلے میں تاجر برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں اور بے جا گاڑیوں کی پارکنگ نہ کریں ، انہوں نے کہا کہ پولیس میں رشوت اور کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی رعایت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ جرئم کی روک تھام کے لئے مینگورہ شہر کے 196 اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پولیس میں جزاء اورسزا کا عمل جاری ہے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سزائیں جبکہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر انعامات دئے جا رہے ہیں اور اب تک 263اہلکاروں کو انعامات جبکہ 95اہلکاروں کو سزائیں دی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More