الیکشن 2018،حلقہ پی کے پچاسی میں آذاد پینل نے انٹری مارلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28اکتوبر2017ء )سوات کے حلقہ پی کے پچاسی میں آئندہ انتخابات کے لئے آذاد پینل نے انٹری مارلی،آذاد پینل میں حلقہ کے اہم سیاسی شخصیات شامل ہو گئے۔ سوات کے حلقہ پی کے پچاسی جس میں مدین، بحرین، کالام، اشو ، مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کے علاقے شامل ہیں سے ایکآذاد پینل سامنے آگیا ہے، آذاد پینل کا باقاعدہ اجلاس کالام پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں سابق ایم پی اے ملک امیرذادہ کے بھائی ملک انور علی، سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوارڈاکٹرضیاء، آل کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے جی ایس رحمت دین صدیقی، عبدالعزیز کالامی، ذاکر کالام خان، محمد ذادہ اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر تحریک کا نام رکھ دیا جائے گااور اگلے مرحلے میں مٹلتان، اتروڑ، گبرال، بحرین اور مدین میں اجلاس بلایا جائے گا،اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ہر علاقے سے ایک ایک امیدوار کا چناؤ ہوگابعد میں تمام علاقوں کے نمائندہ جرگے کے زیر سرپرستی کثرت رائے سے ایک آذاد امیدوار منتخب ہوگا جو پی کے پچاسی سے صوبائی اسمبلی نشست پر الیکشن لڑے گا اور تمام علاقوں کے لوگ آذاد پینل کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More