سوات،ذاتی سیکورٹی پر مامور200پولیس اہلکاروں کو واپس لینے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28اکتوبر2017ء ) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں 200سے زائد پولیس اہلکاروں کو پرائیویٹ لوگوں سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا
50اہلکاروں کی واپسی ہو گئی دیگر کواحکامات جاری کردئے گئے ،ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر قائمقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پرائیویٹ لوگوں ، وی ڈی سیز اور دیگر شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اب تک50اہلکاروں کو واپس کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سوات میں تقریباً دوسو پولیس اہلکارسول لوگوں کے ساتھ سیکورٹی پر تعینات ہے اور فیصلے کے بعد تقریباً 50پولیس اہلکاروں کو لائن کلوز کردیا گیا جبکہ دیگر اہلکاروں کو واپس آنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More