بریکوٹ،فلائنگ کوچ پر فائرنگ کرنے والے چار ملزمان گرفتار کرلئے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28اکتوبر2017ء )بریکوٹ میں فلائنگ کوچ پر فائرنگ کے واقعے کا ڈراپ سین،فائرنگ پرانی دشمنی کی بنا پر کی گئی تھی،پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ خان ، ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان، انچارج انوسٹی گیشن اختر منیر خان اورمعتبر خان نے تھانہ غالیگے میں گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے وقت بتایاکہ چنددن قبل بریکوٹ کے علاقہ ڈب سر میں ضلع بونیر سے آنے والی فلائنگ کوچ پر فائر نگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اورچار افراد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہو ئے ملزمان کے گھروں پر چھاپہ مار کر 4ملزمان جس میں ارشد علی ولد عثمان علی ، اکرام علی ولد عثمان علی، عثمان علی ولد فہیم جان، برہان ولد وزیر زادہ ساکنان امام ڈھیرئی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی کلاشنکوف ، دو عدد پستول برآمد کر لئے گئے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹرکار بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More