نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہے،ضلعی ناظم محمد علی شاہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30اکتوبر2017ء) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ یوتھ ہمارا سرمایہ اور اس قوم کا مستقبل ہے،سوات کو حقیقت میں ایشیاء کا سوئیٹزر لینڈ صرف امیر مقام بناسکتے ہیں،اسلئے آپ لوگ مسلم لیگ اور امیر مقام کو سپورٹ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیت پشمال میں روڈ کے افتتاح کے بعد شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور اے این پی کے حمز اللہ ، شاہ روم ، اکبر باچہ ، شیر کاکا ، عبدالمتین اور دیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع نا ظم محمد علی شاہ ، ضیاء الحق ، لیاقت علی خان ایڈوکیٹ ، نادر خان اور دیگر نے کہا کہ ضلع سوات مسلم لیگ ن کا گھڑ بن گیا ہے اور آئے روز لوگ اسمیں شمولیت کااعلان کررہے ہیں ، جسکا پورا سہرا امیر مقام کے سرجا تا ہے اور انجینئر امیر مقام سوات کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کے لئے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں اسکے لئے انکا ہاتھ ہمیں مظبوط کرنا چاہئیے ، انہوں نے کہا کہ سوات کو حقیقی معنوں میں ایشیا ء کا سوئیٹزر لینڈ بنانے کے لئے ہمیں یہاں سے وزیر اعلیٰ لانا چاہیئے جس کے لئے انجینئر امیر مقام موزون ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے اور اسکے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور پی کے 85 میں انجینئر امیر مقام کے کوششوں سے ترقیاتی کام جاری ہے جبکہ بحرین ٹو کالام روڈ پر بھی کام جاری ہے ، اسکی تکمیل سے یہاں کے عوام کے مشکلات میں کافی حد تک کمی آئیگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More