محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت،مہوڈنڈ جھیل کا جنگل خطرے میں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :07نومبر2017ء) محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے مہوڈنڈ جھیل کے قریب درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جس پر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ذرائع کے مطابق سیاحتی علاقہ کالام مہوڈنڈ جھیل کے قریب جنگل کی درختوں کو بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے جس سے نہ صرف قدرتی حسن تباہ ہو رہا ہے بلکہ سیاحت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے قیمتیوں درختوں کی کٹائی میں اضافہ دیکھنے میں اآرہا ہے جس سے علاقہ کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے خلاف فوری ایکشن لے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More