سوات،مختلف حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق

سوات(زماسوات ڈاٹ کام:09نومبر2017ء) سوات میں مختلف حادثات کے دوران بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں تیز رفتار موٹر کار نے چھ سالہ سالمیٰ دختر بہادر کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے ڈرائیور صادق کو گرفتار کرلیا،دوسرا واقعہ مٹہ کے علاقہ ڈوغلگو میں پیش آیا جہاں پک اپ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور فضل نعیم جاں بحق ہوگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More