تحفظ صارفین عدالت نے سرکاری افسران کے ناقابل ضمانت وارںٹ گرفتاری جاری کردئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13نومبر2017ء)تحفظ صارفین عدالت ملاکنڈ ڈویژن نے ایکسین اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے، تحفظ صارفین عدالت ملاکنڈ ڈویژن بمقام سیدو شریف کے جج سید زمرود شاہ نے صداقت علی بنام ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو وغیرہ میں عدم پیروی اور غیر حاضری پر ایکسئین اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے خلا ف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان دونوں کو گرفتار کرکے فاضل عدالت کے سامنے پیش کیا جائیں ، یہ درخواست گاؤں مرغزار کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد افراد نے فاضل عدالت میں درخواست دائر کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ مرغزار سڑک کی تعمیر میں محکمہ بالا کے افسران ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور روڈ کی تعمیر میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے ، تمام قانونی کاروائیاں مکمل ہونے کے باجود بھی ایکسئین اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبیلو عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل عدالت نے ان دونوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More