سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے ممبران کے خلاف نیب حرکت میں آگئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام : 20نومبر2017ء) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف نیب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں تفتیش کے لئے پلان تیار کرلیاگیا، کسی بھی وقت نیب کے اہلکار کارروائی کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات کے تمام ممبران اسمبلی کیخلاف نیب حرکت میں آگئی ہے اور وہ تمام تر ترقیاتی کاموں کے فائل تیار کررہی ہے،جس میں کافی حد تک کام بھی ہو چکا ہے، اب کسی بھی وقت نیب ترقیاتی کاموں میں مبینہ کرپشن کے حوالے ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے اور انکو نیب آفس بلا یا جا سکتا ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت جون میں ختم ہونے کے بعد نیب احتساب عدالت کھول لے گی اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی جس میں سوات اور ملاکنڈڈویژن شامل ہیں کے خلاف کرپشن کے مبینہ کیسز کھول دے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More