جب تک ہم زندہ ہے ختم نبوت میں کوئی ترمیم نہیں کرسکتا،علامہ ساجد میر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03دسمبر2017ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیرپروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک میں اہل حدیث زندہ ہیں کوئی مائی کا لعل ختم نبوت میں ترمیم نہیں کرسکتے ،حضرت محمد ؐ کی پوری زندگی مسلمانوں کے کے لئے مشعل راہ ہے ، ہمیں خدا اور نبیؐ کے طریقوں پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزار نا چاہیئے ، حضورﷺ نے ہمیشہ اخوت اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ختم نبوت ( اہل حدیث )کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ عتیق الرحمن شاہ ، سوات کے امیر سید رحمن ، عطا ء اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن مخلوق کی قیادت کا جھنڈا نبیؐ کے ہاتھ میں ہوگا اور مخلوق خدا کی سفارش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کیلئے راہ نجات ہے ، ختم نبوت پر ہمارا عقیدہ مضبوط ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان محمد عربیؐ کے دیوانوں کا ملک ہے یہاں کسی اور کا راج چل نہیں سکتا اور ختم نبوت کا عقیدہ کسی ایک گروہ کی مراس نہیں یہ ہر ایک مسلمان کے ایمان کی بنیادی اساس ہے ، انہوں نے کہا کہ کہ پیغمبر خدا حضرت محمد ؐ پوری دنیا کے لئے رحمت اللعا لمین بناکر بھیجا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More