سوات پولیس کی جانب سے ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کاآغاز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05دسمبر2017ء)سوات پولیس کے بہتر سہولت کیلئے نئی ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ۔افتتاح ڈی پی او آفس میں ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن نے کی، ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن اختر حیات نے کہا کہ موبائل جی ایس ایم سسٹم کے وجہ سے سوات پولیس کو ہرقسم کیسسز میں مجرم تک رسائی کی سہولت آسانی سے میسر ہوگی، خیبر پختونخواہ پولیس اپنے پیشہ وارانہ سلاحیتوں کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ رینج اختر حیات کاڈی پی او آفس سوات میں نئی ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کے موقع پرخطاب تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ رینج اختر حیات مالاکنڈ دویژن میں پولیس کے تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس کو ذیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے کیلئے نئی ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کا باقاعدہ ا فتتاح کیا گیا۔جس کے افتتاح کیلئے ڈی پی او آفس سوات میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں پولیس آفیسروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ا ختر حیات تھے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئی ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب اینڈ جی ایس ایم سسٹم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس کو ہرقسم کیسسز میں پولیس کو مجرم تک کی رسائی اب آسانی پیدا ہوجائیگی۔خاصکر وہ کیسسز جو موبائیل نمبروں یا شناختی کارڈ نمبر نہ ہونے کے وجہ سے ٹریس نہیں ہوسکتے تھے اب ایک ایس ایم ایس کی وجہ سے ملزم کی شناکتی کارڈ،موبائیل نمبر اور پتہ تک رسائی میں آسانی پیدا ہوجائیگی۔ صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحتوں کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتی ہے اور عوام کو سہلوت پہنچانا پولیس کا نصب العین ہے ہم پولیس تھانہ جات کو عوامی فلاحی مراکز بنائینگے جہاں پر تمام شہری بلاخوف وججک اپنے مسائیل کے حل کیلئے رابطہ کرینگے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More