مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس بحال کردیا ہے،ماسم ابرار خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05دسمبر2017ء)انچارج سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن ماسم ابرار خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہراور نواحی علاقوں میں سوئی گیس بحال کردیا ہے اور لوپریشر کا مسئلہ بھی حل کردیا ہے ، جبکہ گلکدہ ، سیدو شریف میں اور دیگر علاقوں کو الگ پائپ لائن آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائیگی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند روز سے نشفا فیڈر میں بریک ڈاؤن کے وجہ سے مینگورہ شہر میں گیس کی سپلائی معطل رہی جس کے وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب وہ بحال کردیا ہے جس سے عوامی مشکلات کم ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گلکدہ اورسیدو شریف کے عوام کے مشکلات کے پیش نظر ان کے لئے الگ پائپ پر کام جاری ہے جو کہ دو تین روز میں مکمل ہو جائیگا جس سے گلکدہ اور سیدو شریف کے لوگوں کے مشکلات ختم ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے لئے اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس پر کام جاری ہے اور مردان سے مینگورہ میں پائپ لائن جون 2018تک مکمل ہو جائیگا جس کے بعد سوات میں لوڈ شیڈنگ سمیت لوپریشر کا مسئلہ حل ہو جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس اس وقت سوات میں 48ہزار صارفین کو سوئی گیس فراہم کررہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے گیس کی فراہمی یقینی ہو ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More