فوڈ ایند نیوٹریشن کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14دسمبر2017ء) لاسونہ آرگنائزیشن کے ایر اہتما م فوڈ ایند نیوٹریشن کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ اختتام کو پہنچ گیا ، ورکشاپ میں محکمہ تعلیم ، محکمہ زراعت ، لوکل گورنمنٹ ، لائیوسٹاک ، سوشل ویلفیئر اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم ، اورنگزیب ، نورمالک ، ذوالفقار ، عمربنگش ، مہنازو دیگر نے کہا کہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن سکیورٹی کی انتہائی اہمیت اور ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد ہی یہی تھا کہ بیلنس غذا کے حوالے شعور کو اجاگر کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ دیگر مسائل کے ساتھ غذا کا مسئلہ بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ دنیا بھر میں اس مسئلے سے کافی اموات ہوتی ہیں ، ہم سب کو مل جل کر اس اہم مسئلے سے نکلنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ خصوصاً حاملہ خواتین اور بچوں کو غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا ، پھل ، سبزیاں اور گوشت سمیت مچھلی کا استعمال خوراک میں لانا چاہیئے ، آخر میں ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More