سوات میں 4روزہ انسدادپولیو مہم 18دسمبر سے شروع ہوگی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :15دسمبر2017ء)سوات میں 4روزہ انسدادپولیو مہم 18دسمبر سے شروع ہوگی۔ مہم کے لئے ضلع بھر میں 1567ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو 4لاکھ 92ہزار121بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈی ایچ او غلام سبحانی ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز ، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر عبداللہ حسن اور محکمہ پولیس، تعلیم، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More