تعلیمی درجہ بندی میں سوات86نمبر پر،خیبرپختونخوا کی پہلی پوزیشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:17دسمبر2017ء)ضلعی تعلیمی درجہ بندی 2017 میں پاکستان کے 141اضلاع میں اس وقت سوات 86 نمبر پر ہے،پورے پاکستان میں ضلع ہری پور پہلے اور خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان آخری نمبر پر ہے۔ سوات کا تعلیمی سکور 53.1فیصد، سیکھنے کے معیار کا سکور 47.61 فیصد ، سکول میں بچوں کے تکمیل کا سکور 34.92 فیصد ، صنفی توازن کا سکور 76.77 فیصد ہے۔ تعلیم کیلئے سرگرم تحریک الف اعلان کے ضلعی تعلیمی درجہ بندی 2017میں اس وقت ضلع ہری پور پہلے نمبر پر ہے، رپورٹ کے مطابق صوبوں میں آزاد جموں کشمیر 72.95فیصد سکور کے ساتھ پہلے، اسلام آباد 70.43 فیصد سکور کے ساتھ دوسرے ، پنجاب 70.1 تیسرے ، گلگت بلتستان 63.18 چوتھے، خیبر پختونخوا 57.69 پانچویں، بلوچستان 54.16 چھٹے ، سندھ 53.37ساتویں، جبکہ فاٹا 49.01 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ تعلیم کیلئے سرگرم ڈاکٹر جواد اقبال ؔ نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں خیبر پختونخوا پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات 141 اضلاع میں اس وقت 86ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع درجہ بندی میں ضلع لوئر دیر ، سوات سے آگے 65ویں نمبر ، چترال 46ویں نمبر، ملاکنڈ 40نمبر ، بٹگرام 69 نمبر ، اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا حلقہ نوشہرہ 71 نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی مثلا پینے کا صاف پانی، باونڈری وال، بجلی اور لیٹرین کے سکور میں پاکستان کے 155 اضلاع کے درجہ بندی میں سوات 31 ویں نمبر جبکہ ملاکنڈ 13ویں نمبر، جبکہ پورے پاکستان میں ضلع ٹانک پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں مڈل سکولوں میں سہولیات کی دستیابی کے سکور میں کل 155 اضلاع میں سوات 17 نمبر پر ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More