سوات میں ضمنی انتخابات،ویلج کونسلوں کے مکمل نتائج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :21دسمبر2017ء)سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے۔صوبہ بھر کی طرح سوات میں بھی پولنگ کا آغاز صبح نو بجے سے ہوا جو چار بجے تک جاری رہا، نتائج کے مطابق این سی کانجو II میں جماعت اسلامی کے امیدوار محمد جاسم خان 290 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار رحمت شاہ خان نے 285 ووٹ حاصل کئے۔ وی سی توتانوبانڈئی میں جے یوآئی کے حبیب اللہ نے 642ووٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ پی ٹی آئی کے اقبال بلند نے 464 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل ، این سی گلکدہ میں اے این پی کے لیاقت علی خان اور مومن خان بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ این سی سیدو شریف IIمیں پی ٹی آئی کے حضرت علی نے 620جبکہ پی ٹی آئی ہم خیال کے سیف الدین نے 201 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وی سی کوٹہ شرقی میں جماعت اسلامی کے عادل زیب نے 515 ووٹ لے کر پہلی جبکہ دوسری پوزیشن 501 ووٹ کے ساتھ پی پی پی کے حبیب اللہ نے حاصل کی۔ این سی ون چارباغ میں پی ایم ایل این کے لطیف شاہ 463ووٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے رحیم خان 383ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ شور وی سی میں اے این پی کے محمد سلیم بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ وی سی شوخدڑہ میں پی ٹی آئی کے حکیم شاہ 355ووٹ کے ساتھ پہلی جبکہ اے این پی کے عمر خطاب اے این پی نے 316ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More