تحریک انصاف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں،امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :22دسمبر2017ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیرا نجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ نوازشریف ملک کے خیر خواہ، مخالفین ترقی کے دشمن ہیں، شیخ چلی اور جھو ٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، میٹرو بس کو جنگل کہنے والے اب خود بس سروس شروع کررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت میں تاریخی کرپشن ہورہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوکڑئی اسلام پور میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انجینئر امیرمقام نے کہاکہ عام انتخابات میں مینڈیٹ نہ ملنے کے باوجودبھی انہوں نے عوام کو نہیں چھوڑا اور جھوٹے نعروں کی بجائے عملی طور پر بجلی ،گیس اور سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دیگر آج اربوں روپے کی لاگت سے ان پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات سے ایک لاکھ ووٹ لینے والے ایم این اے نے سوات کا رخ تک نہیں کیا ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والی پی ٹی آئی کی حکومت میں ریکارڈ اور تاریخی کرپشن ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018کے انتخابات میں ایک بار پھر نوازشریف ہی سرخروہوں گے اور عوامی عدالت ان کی اہلیت کا فیصلہ سنائے گی انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ،آصف زرداری اور طاہرالقادری ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کو ترقی سے روکنا ہے انہوں نے کہاکہ بہت جلد سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ اورگیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل ہوجائے گا انہوں نے اے این پی پر بھی شدید تنقید کی اور کہاکہ اے این پی والوں نے بھی عوام کے ساتھ کوئی وعدہ پورا نہیں کیا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی کے دعوؤں میں نہ آئے اور مسلم لیگ ن ہی کو ووٹ دیں تاکہ ترقی کا سفر جاری وساری رہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More