ہائی کورٹ نے شوہر کو قتل کرنے والی طالبہ کی سزا بحال رکھنے کا حکم دے دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :25دسمبر2017ء)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس غنضفر خان اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اشنا کی مدد سے شوہر کو قتل کرنے والے میڈیکل کالج کی فائنل ائیر کی طالبہ اور اُس کے اشنا کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ ذاکرہ سید کو قتل کے جرم میں دس سال قید اور مجرم جواد خان کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی ۔ گزشتہ روزملزمان کی جانب سے نوید اختر ایڈوکیٹ اور مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے رضا اللہ اور عمران خان ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ماتحت عدالت کے فیصلہ کو برقرار رکھا ۔ ملزمہ ذاکرہ سید جو پشاور کے میڈیکل کالج میں فائنل ائیر کی طالبہ تھی اور اُن کی شادی واردات سے کچھ روزقبل اپنےکزن عرفان خان سے ہوئی تھی ، ملزمہ نے جواد خان کی مدد سے اپنے شوہر عرفان خان کو 19جنوری2014کو قتل کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More