سیدو میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء) سیدو میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج ، سیدو میڈیکل کالج سے سوات پریس کلب تک مارچ ، احتجاجی مظاہرہ ، دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سمیکٹا کے صدر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی ، سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع ، پراویشنل ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعیم اللہ اور سیدو میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران الدین نے کہا کہ 19جو لائی کو وزیر اعلیٰ نے ہمارے ساتھ ملاقات اور میٹنگ میں ایچ پی اے کی منظوری دی تھی اور تاحال اس پرعمل درآمد نہیں ہورہا ، گجوخان میڈیکل کالج میں بھی یہ مسئلہ درپیش ہیں اور تاحال مسئلہ حل نہیں ہوا ہے ، اس موقع پر اے این پی کے مرکزی رہنما واجد علی خان ، سابق ایم پی اے محمد آمین ، قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین فضل رحمن نونو ، جے یو آئی کے اعجاز خان نے بھی ڈاکٹروں کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اپنے مطالبات میں حق بجانب ہیں اور حکومت فوری طور پر ڈاکٹروں کے مسائل کرے ، پی ڈی اے کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر نعیم اللہ اور دیگر نے اس موقع پر کہا کہ اگر دو ہفتوں میں مسئلہ حل ہو ہوا تو پھر دو ہفتنے کے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ہم سیدو میڈیکل کالج اور سیدو ہسپتال کو بند کرانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More