متحدہ مزدور یونین کی ایم پی اے فضل حکیم سے ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31دسمبر2017ء)متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی مینگورہ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر کے صدرات میں ایک اجلاس ٹی ایم اے مینگورہ میں منعقدہوا ، اجلاس میں ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس سے ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، صدر بخت کرم ، سینئر نائب صدر محمد نواز خان ، اور دیگر عہدیداروں نے ایم پی اے فضل حکیم کو متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی کے ملازمین کے مسائل اور مطابات کی مکمل فہرست میں ملازمین کی نشاندہی کی ، جن میں ملازمین کے ماہانہ تنخواہوں اور خاص کر واساء کمپنی مینگورہ کے ساتھ یونین کا معاہدہ ، ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو واساء کمپنی میں ملازمین کے فراہمی وغیرہ شامل تھے ، اس سلسلے میں ڈاکٹر خالد محمود خالد ، بخت کرم ، محمد نواز نے انتظامیہ سے ملاقاتیں کی تھی، انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے سلسلے میں اور واساء کمپنی کے مزدور وں کے ساتھ نامناسب رویہ کے خلاف اور تنخواہوں کے بند ش اور یونین کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کے خلاف یکم جنوری 2018 پروز پیر کو ہونے والی ہڑتال ایم پی اے فضل حکیم کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ، ایم پی اے فضل حکیم نے یونین کے عہدیداروں کو اپنی طرف سے مکمل تعاون اور یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ فی الحال ہڑتال ختم کریں اور سنیٹری ورکروں ، ٹیوب ویل اپریٹروں ،وال مینوں اور دیگر سٹاف کی تنخواہیں یکم جنوری کو ہر صور ت میں اداکی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More