منگلور کے عوام گزشتہ دس سال سے سوئی گیس سے محروم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم جنوری2018ء) اہلیان سنگوٹہ، منگلور کا سوئی گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے کی قیادت ملک فضل اکبر بابا ، ملک احسان اللہ اور منتخب بلدیاتی ممبران نے کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک فضل اکبربابا کا کہنا تھا کہ 2007سے منظور شدہ گیس پائپ لائن پر تاحال کام نہ ہوسکا ،سنگوٹہ اور منگلور میں سوئی گیس پائپ لائن کیلئے کھدائی بھی عوام نے خود کی ہے اور فیس بھی جمع کی ہیں ، لیکن اس کے باوجود سیاسی اثر رسوخ کے استعمال سے غریب عوام گیس پائپ لائن اور کنکشن سے محروم ہے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں کو سوئی گیس کنکشن لگائے جارہے ہیں اور غریب عوام سوئی گیس کنکشن کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں، سوئی گیس حکام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کے مطابق عوام کو کنکشن اور سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور میرٹ کی بنیاد پر کنکشن دیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More