سوات میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کرلیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02جنوری2017ء)ڈی پی او سوات کیپٹن(ر)واحد محمود نے ٹریفک وارڈن پولیس ڈرائیونگ سکول سوات کا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔اس موقع پرڈ ی پی او سوات نے پولیس آفیسرز اورڈرائیونگ سیکھنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ سکول سے سوات کے عوام خصوصا نوجوان طبقہ جو ٹریفک قوانین سے لا علم ہے کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔ڈرائیونگ سکول میں طلباء و طالبات دونوں داخلہ لے سکتے ہیں۔طالبات کے لئے فی میل انسٹرکٹرس کا بھی بندوبست کیا گیاہے ۔ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے والوں کو جدیدٹیکنالوجی ڈرایؤنگ Simulatorکی مدد سے ڈرائیونگ سکھائی جائیگی اور ان کو ٹریفک قوانین اور ٹریفک اشارات سے آگاہ کیا جائیگا۔یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء وطالبات کے لئے دوپہر کے بعد کلاسز کا انعقاد کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More