اینٹی کرپشن ایم پی اے نگینہ خان اور ان کے شوہر کی تحقیقات کرے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02جنوری2017ء) تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے نگینہ خان کے سگے بھائی محمد ایان خان نے الزام لگایا ہے کہ اُن کی بہن اپنے شوہر کے ذریعے کرپشن کرکے اثاثے بنا رہی اور محکمہ انٹی کرپشن کو چاہیے کہ وہ نگینہ خان اور اُن کے شوہر کے خلاف تحقیقات کریں۔ بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبد الخالق نامی شخص جو کہ میرا بہنوئی ہے، ان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی بہن کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی، تو اب وہ اور اُن کا شوہر مجھے اپنے پولیس سکواڈ کے ذریعے ہراساں کررہے ہیں۔ بار بار مجھ پر تشدد کرکے مجھے گھر سے بھی نکال دیا گیا ہے جو لوگ اپنے گھر میں انصاف نہیں دے سکتے، وہ عوام کو کیا انصاف دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More