جرائم پیشہ افراد کے لئے ملاکنڈ ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03جنوری2017ء) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 57مفروران ، 713مشتبہ گان ، 26کلاشنکوپ ، 6ایل ایم جی ، 1 ایچ ایم جی ،30 رائفل ،40شارٹ گن،108 پستول ،6486کارتوس ، 21 جارجر،10 ڈائمنٹ،27سیفٹی فیوز،2ڈیٹو نیٹر ،20ہینڈ گرنیڈ ،11راکٹ گولہ ،2ار پی جی سیون ،6 خنجر ،30مارٹر گولہ ، 88.102کلوگرام چرس ، 0.084کلوگرام فیون ،2.374 کلوگرام ہیروئن جبکہ 321لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More