ڈی پی او سوات نے سکولوں کی سیکورٹی کے لئے احکامات جاری کردئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کے دفتر میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر(مردانہ )نواب علی،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی حامد علی، ADEO پی اینڈ ڈی(مردانہ )اعظم، ADEOسپورٹس (مردانہ ) شفیق الرحمان، ADEOپی اینڈ ڈی (زنانہ) عبد العزیز شاہین اور ایڈیشنل SPلوئر سوات خانخیل خان نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر واحد محمود نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو اپنی سیکورٹی بہتر بنانے کے لے تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز اور سیکورٹی انچارج رکھنا لازم ہوگا اور آرمی سے ریٹائر افراد کو زیادہ توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ ہر سکول میں ایک داخلی اورخارجی دروازہ لازم ہوگا جس پر سکول عملے کاایک فرد الرٹ کھڑا رہے گا تاکہ وہ کسی بھی اجنبی شخص کی پہچان کرسکیں۔ہر سکول کے دیواروں پر خاردارتاریں لگائی جائے، سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں اور کیمروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔سکول کے احاطے میں کسی بھی اجنبی شخص کو ٹیلہ وغیرہ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More