سوات پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں میں فری ہیلمٹ تقسیم

سوات(زماسوات ڈاٹ کام :08دسمبر2017ء )سوات پولیس کی جانب سے حادثات میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کا آغازکردیا گیا ،سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کردئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (ر) واحد محمود ،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے اللہ اکبر چوک ، سہراب چوک،قمبر بائی پاس چوک میں سیکڑوں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ اور ’’مہذب شہر ی منظم ٹریفک مہم ‘‘ کے حوالے سے بروشر اور پمفلیٹ تقسیم کئے اور انہیں ہیلمٹ کی اہمیت سے آگا ہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف قسم کے مہم شروع کئے گئے ہیں جن میں عوام میں شعوری مہم اہمیت کا حامل ہیں اور اس سلسلے میں آج سے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ شہر میں غلط پارکنگ ،غیر قانونی گاڑیوں ،سٹینڈوں اور اناڑی ڈرائیواران کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے ،لیکن جو حادثات رونماء ہوتے ہیں ان میں اکثریت موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے جن میں زیادہ کم سن بچے ہوتے ہیں جو کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جسکا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کئے گئے ہیں اس وجہ سے ہم نے فری ہیلمٹ مہم شروع کیا جس میں پہلے مرحلے میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرینگے اور اسکے بعد سخت کاروائی کی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More