ڈی آئی جی اورکمشنر ملاکنڈ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

سوات (زماسوات ڈاٹ کام:11جنوری2018ء)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الا سلام شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک ، تجاوزات ، جنرل بس سٹینڈ ، سبزی منڈی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پرڈی آئی جی اختر حیات خان اور کمشنر سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا کہ باہمی ملک کر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کے مسائل سے اگاہ ہیں جن کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاہم اس سلسلے میں بلدیاتی نمائندے اور عوام تعاون کریں ، انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ،سوات میں ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لئے رکشوں کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا جائیگا ، جس میں پہلے دونوں شفٹوں کے رکشوں کے الگ الگ رنگ ہوں گے ،گاڑیوں کی کالے شیشوں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ، نمبر پلیٹ لینے کیلئے 28فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے لہٰذا گاڑی مالکان مقررہ تاریخ تک نمبر حاصل کریں ، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل میں کمی آسکے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ، اجلاس میں ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود ، تحصیل ناظم اکرام خان اور دیگر ضلع بھر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More