سوات کے ایکسئین اور انجینئرز کا مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال

سوات (زماسوات ڈاٹ کام:11جنوری2018ء) سوات کے ایکسئین اور انجینئرز کا مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال ، ہڑتالی کیمپ لگا دیا ، احتجاج چودہ جنوری تک جاری رہیگا ، بنی گالہ تک لانگ مارچ کی دھمکی ، مطالبات کے منظوری کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، خان باچہ ، سرفراز اوردیگر کی گفتگو ، ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی ٹی ایم اے کے انجینئر ز اور ایکسئین نے اپ گریڈیشن نہ ہونے اور اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کیا ، اس موقع پر تمام دفاتر میں کام بند رہا اور انہوں نے ضلعی کچہری کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا ، اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر باچہ خان ، مجید اللہ ، سرفراز اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایکسئین اور انجینئر ز برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے جبکہ انکی اپ گریڈیشن بھی نہیں ہوئی ہے ، اسلئے ہم احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں اور چودہ جنوری تک ہڑتالی کیمپ جاری رہیگا اور اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو 15جنوری کو بنی گالہ تک لانگ مار چ کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، وزید بلدیات ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے جائز مطالبات کو منظور کرکے ہمارے مشکلات کا ازالہ کیا جائیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More